ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دینی مدارس کے طلبا کی ریلوے پو لیس کی جانب سے سکندر آباد ریلوے اسٹیشن پرگرفتاری کے بعد رہائی

دینی مدارس کے طلبا کی ریلوے پو لیس کی جانب سے سکندر آباد ریلوے اسٹیشن پرگرفتاری کے بعد رہائی

Wed, 20 Jul 2016 17:51:28    S.O. News Service

مو لانا حا فظ پیر شبیر احمد صا حب ،صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھر ا پردیش کی نما ئند گی پر رہا ئی 
سکندرآباد، 20؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )حا فظ پیر خلیق احمد صا بر جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ وا ے پی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دینی مدا رس سے تعلق رکھنے والے کچھ طلبا کو سنکدر آباد کے ریلوے اسٹیشن پر پو لیس نے اس شبہ کی بنیاد پر روک لیا کہ ،ان کو بچہ مزدوری کیلئے لے جایاجارہاہے، انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان کی چھٹیوں کے بعد دینی مدارس میں تعلیم کا آغاز ہوا ہے اور یہ طلبا اپنی چھٹیاں وطن میں گزارنے کے بعد پھر سے تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے کے لئے بذریعہ ٹرین سفر کرکے آ رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب افضل صا حب خا زن جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد نے صدر محترم حا فظ پیر شبیر احمد صاحب کو فون کرکے بتلا یا کہ ضلع نظام آباد کے ایک علاقہ کے مدرسہ میں تعلیم حا صل کر نے وا لے چھ طلبا اورایک استاذ کو سنکدر آباد ر یلوے اسٹیشن پر ر یلوے پو لیس نے اس شبہ کی بنیاد پر گرفتا کرلیا کہ ان کو بچہ مزدو ری کے لئے لے جا یا جا رہاہے ،انہوں نے کہاکہ صدر محترم نے اپنے چھو ٹے فرزندپیر منیر احمد جا بر کو فو راََ سکندر آباد اسٹیشن بھیجا جنہوں نے پو لیس ملا ز م سے ملا قات کر کے طلبا کی گرفتا ری پر سخت مذمت کی اور تمام بچوں کے پاس شناختی کارڈ ہو نے کے باو جود ان طلبا اور استاذہ کو بلا وجہ گرفتار کر نے پراحتجاج کیا،پیرمنیراحمدجابرکی مدا خلت پر اس آفیسر نے تمام طلبا و استاذ کو رہا کر دیا ،حا فظ پیر خلیق احمد صا حب نے کہاکہ سا ل گزشتہ بھی کئی مقامات پر اس طرح کے واقعات پیش آئے جہاں دینی مدا رس سے تعلق رکھنے وا لے کئی طلبا کو جو وفد کی شکل میں دوردرازکا سفرطئے کر کے آرہے تھے ان کو اس شبہ کی بنیاد پرگرفتار کر لیا گیا تھا کہ ان کو بچہ مزدوری کیلئے لے جایاجارہاہے۔انہوں نے دینی مدا رس کے ذمہ داران سے گزا رش کی ہے کہ مدرسہ کے ہر طا لب علم کے پاس مدرسہ کا شنا ختی کارڈ اورجس مقام سے وہ آرہے ہیں وہاں کے کسی ذمہ دار کا شخص کا تصدیق نامہ اور مکمل پتہ ضرور ہو ،اور جو استاذ یا ذمہ دار ان طلبا کے سا تھ آرہے ہیں ان کے پاس مدرسہ کا لیٹر ضرور سا تھ رکھیں ۔ 


Share: